اسلام آباد (وجاہت حسین) وحید ریلیف آرگنائزیشن (ڈبلیو آر او) کے چیف ایگزیکٹو سردار عبدالوحید نے کہا ہے کہ ملک میں آئے روز جنسی زیادتی کے واقعات قابل مذمت ہیں
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ اگر ادارے اپنے فرائض میں کوتاہی برتیں گے تو ہمارے ملک میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں گی اور تو اور ہمارے ملک میں اس وقت بچے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جائیں تاکہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو سکے
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو آر او ملک میں جنسی زیادتی کے خلاف حسب روایت آواز بلند کرتی رہے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا