0

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی، خشک موسم جبکہ شمالی و پہاڑی علاقوں میں جزوی بادل اور ہلکی بارش/برف باری کی توقع ہے

اسلام آباد (فروری 6 ، 2026) کو ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بادل اور ہلکی بارش یا بوندیں برف باری کے امکانات بھی ہیں، جس سے سردی مزید محسوس ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی سرد موسم غالب رہے گا، اور رات کے وقت درجہ حرارت خاصا کم ہوگا۔

لاہور اور اس کے ارد گرد بسنت کے تہوار کے دوران موسم خوشگوار اور خشک رہنے کا امکان ہے، کم بادلوں کے ساتھ درجہ حرارت معتدل ہوگا جبکہ پہاڑوں پر موسم قدرے سخت رہے گا ۔

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی، خشک موسم جبکہ شمالی و پہاڑی علاقوں میں جزوی بادل اور ہلکی بارش/برف باری کی توقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں