مہمند (افضال صافی) تحصیل بائزئ موسی خیل قوم کے مشران نے غیر قانونی معدنیات لیز کو مسترد کردیا
قومی مشاورت کے بغیر یکم محرم چھٹی کے باوجود چند مفاد پرست افراد نے انتظامیہ کی مدد سے چند لوگوں سے لیز پر دستخط کروا کر قانون کی دھجیاں اڑائیں
حکوت فوری طور پر مسئلہ حل کرکے ہمیں خون خرابے سے بچائے
ضلع مہمند کی تحصیل بائزی کے عمائدین نے درجنوں ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عیلہ زئ اور کروندہ پہاڑ تمام موسی خیل قوم کی مشترکہ ملکیت ہے اور اس میں موجود معدنیات پر قبیلے کے تمام افراد کا یکساں حق ہے
چند مفاد پرست لوگ قومی مشاورت کے بغیر انتظامیہ اور اعلی حکام کی پشت پناہی سے ان پہاڑوں کی لیز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ہمیں قطعا منظور نہیں ہے
یکم محرم الحرام کو سرکاری چھٹی کے باوجود ان مفاد پرست ٹولے نے کچھ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر قبیلے کے چند افراد سے دستخط اور انگوٹھے لگوا لیے اور چوری چھپے پہاڑ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی
باقی قبیلے کے ہزاروں افراد کو بے خبر رکھا گیا
ہم نے اس مٹی کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں درجنوں لوگ شہید اور زخمی ہوگئے
موسی خیل قوم کی معدنیات میں شہداء کے بچوں اور بیواوں کا بھی حق ہے
ہم کسی صورت اپنی معدنیات پر کسی کو قابض نہیں ہونے دینگے
ہم میڈیا کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمیں انصاف فراہم کرے ورنہ اس مسئلے پر خون خرابہ اور جھگڑے کی صورت میں تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی