اسلام آباد(۹اکتوبر۲۰۲۵) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے بچوں اور بچیوں کو سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تمام ممکن وسائل مہیا کرے گی وہ منگل کے روز اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں سپورٹس کٹس اور ٹریک سوٹس تقسیم کرنے کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رانا ثنااللہ نے کہا پہلے ان سہولیات سے صرف نجی تعلیمی اداروں کے طلبا استفادہ کر رہے تھے، لیکن اب وفاقی تعلیمی اداروں کے بچے بھی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل