0

وزیراعظم نے اقلیتوں کے تحفظ کا عزم کیا۔

اسلام آباد (18 دسمبر 2025): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح، ترقی اور تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے سماجی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں اور آئینِ پاکستان انہیں مکمل مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ وفد نے اقلیتوں کی فلاح کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور وزیر اعظم کو اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور انہیں قومی دھارے میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم، اسفندیار بھنڈارا، مس نیلم، سنجے پروانی، رمیش کمار، نوید عامر اور رمیش لال شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں