0

وزیرِاعظم نے کےپی حکومت سے تعاون کی یقین دہانی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت قومی مفاد میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے سیاسی و آئینی بحران کے بعد سہیل آفریدی نے گزشتہ شام گورنر ہاؤس پشاور میں سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
انتخاب سے قبل حکومتی وزراء کی جانب سے آفریدی پر تنقید بھی سامنے آئی تھی، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِاعظم نے نئے وزیراعلیٰ سے رابطہ کر کے انہیں مبارکباد دی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ وفاق پاکستان کے مفاد میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور تمام تر تعاون فراہم کرے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں