ٹوبہ ٹیک سنگھ ( رانا خالد محمود) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاروائی کر تے ہوئے07 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ٹوبہ کے عبدالخالق SI اور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم ریحان حسن ولد میاں وقا ر الحسن قوم آرائیں سکنہ327 ج ب کو مشکوک پا کر چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب گولیاں بر آمد ہوا جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا
تھانہ سٹی ٹوبہ کے محمد رفیق ASI اور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال ولد محمد صدیق قوم اوڈھ سکنہ 384 ج ب کو غفلت اور لا پرواہی سے گاڑی چلانے اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا
تھانہ چٹیانہ کے نعیم اقبال ASI اور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد افضال کو روک کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 108 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا
تھانہ صدر گوجرہ کے ممتاز حسین ASI اور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم شمشاد مسیح کو چیک کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کیا گیا
تھانہ صدر گوجرہ کے محمد سلیم SI اور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم محمد اشفاق کو چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب گولیاں بر آمد ہوا جس پر مقدمہ درج کیا گیا
تھانہ سٹی گوجرہ کے حقنواز ASI اور پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبر عباس کو مشکوک پا کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے 2 لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا
تھانہ اروتی کے محمد سلیم ASI اور پولیس اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق کو غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا