0

پاکستان میں 3 فروری تک بارش اور برفباری کی پیشن گوئی اور لینڈ سلائیڈ الرٹ

اسلام آباد (یکم فروری2026) — پاکستان محکمۂ موسمیات نے آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران شمالی بلوچستان اور بالائی خطوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں بھی بارش اور برف پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، پنجاب کے مختلف حصوں، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے شہریوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں