0

پاکستان کے مختلف علاقوں میں خشک سردی کی لہر

پاکستان (دسمبر 17،2025) آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم مجموعی طور پر سرد اور خشک رہا۔ میدانی اور شہری علاقوں جیسے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور دیگر بالائی علاقوں میں دن کے وقت موسم قدرے معتدل جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت محسوس کی گئی، کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند بھی چھائی رہی جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوئی۔ کراچی اور ساحلی علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار اور معتدل رہا، نہ زیادہ سردی محسوس ہوئی اور نہ ہی بارش دیکھنے میں آئی۔ بالائی علاقوں، شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خاصا سرد رہا، بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہا۔ مجموعی طور پر آج ملک بھر میں سردیوں کی کیفیت نمایاں رہی، خاص طور پر پلاہی اور میدانی علاقوں میں دھند اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں