مہمند (افضل صافی) دویزئی اسو کور ماربل پہاڑ لیز کے لئے منعقد جلسہ عام پر ٹھیکیدار نے ہلہ بول دیا اور سرکاری اہلکاروں سے کاغذات چھین کر پھاڑ دیئے
جلسہ عام کے لئے آئے ہوئے اسو کور کے عوام کو زد کوب کیا اور قانونی پراسیس کو روک کر کار سرکار میں مداخلت کی
موسی خان، حاجی افسر، ملک سبز علی، ملک ثناب گل اور علی محسن کی قیادت میں درجنوں افراد نے ٹھیکیدار پر الزام لگایا ہے کہ آج یکہ غنڈ میں مقامی انتظامیہ کے ٹھیکیدار اور منرل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار نے اسو کور ماربل پہاڑ کی لیز کے لئے جلسہ عام منعقد کیا تھا لیکن حاجی جان شیر نامی شخص جو کہ ضلع چارسدہ حلقہ این اے 23 کے ایم این اے اور لوئر مہمند ایس ڈی پی او کا رشتہ دار ہے، نے ساتھیوں سے مل کر متفقہ جلسہ عام پر ہلہ بول دیا
سرکاری اہلکاروں سے کاغذات چھین کر پھاڑ دیئے اور اسو کور کے لوگوں کو زد کوب کیا
موسی خان اور دوسرے اسو کور کے لوگوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حاجی جان شیر لوئر مہمند ایس ڈی پی او اور این اے 23 ضلع چارسدہ کے ایم این اے کا قریبی رشتہ دار ہے اور اثر و رسوخ پر ہمارے پہاڑ پر جعلی طریقے سے قبضہ کرنا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پہاڑ ہمارے سات قبیلوں شاد خیل، باز خیل، جنگی خیل، خیالی کور، خورہ پچہ، غالا خیل اور بابا خیل اقوام کی مشترکہ ملکیت ہے