اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا
20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا
35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا
پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے