مہمند (افضال صافی) گلگت بلتستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گلگت میں روزگار کی عرض سے مقیم قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقے ساگی بالا کے رہائشی 21 سالہ نوجوان الطاف ولد رحمان شینواری کو قتل کردیا گیا ہے
ابتدائی معلومات کے مطابق الطاف گزشتہ رات کام کرکے واپس ڈیرے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے
واقعہ کی اطلاع سے ضلع مہمند کے عوام میں تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے
پی ٹی آئی تحصیل صافی کے رہنماء ڈاکٹر محمد صادق نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت سے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ روزگار کی عرض سے گلگت میں مقیم ضلع مہمند کے باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے