گڈو (خالد حسین) گڈو شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور چوری کی وارداتوں کے خلاف مزاری برادری نے گڈو تھانے کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا
مظاہرین کے مطابق پولیس ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے
تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل 17 آرڈی چوکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد بابل مزاری کو زخمی کرکے نقد رقم و موبائل چھین کر لے گئے تھے
مظاہرین نے کہا کہ ایس ایچ او گڈو نا اہل ہے جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے بھی ٹال مٹول کر رہی ہے
پولیس نے دو دن کے اندر ملزمان گرفتار نہ کئے تو ہم انڈس ھائی وے بلاک کر کے دھرنا دیں گے