0

ڈی سی عبداللہ نیر شیخ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح

سرگودہا (طاہر کمبوہ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ضلع بھر میں محکمہ صحت کی 1460 موبائل 198 مستقل 14 رومنگ اور 67 ٹرانزٹ ٹیموں کے 4000 ہزار اہلکار گھر گھر جا کر 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں

پولیو ورکز کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ٹرمل گن، ماسک اور سینی ٹائزر کی دستیابی اور سیکورٹی کویقینی بنایا گیا ہے

پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے روزانہ شام اجلاس میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

ذرا سی کوتاہی زندگی بھر کا پچھتاوا ہے اس لیے والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں

ہمارے ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں