0

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: وفاقی وزیرقومی صحت مصطفی کمال

اسلام آباد: (16دسمبر 2025):وفاقی وزیرقومی صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے،انفرادی فلاح و بہبود قومی بقا سے جڑی ہوئی ہے ،اگر قوم کو صحت مند نہ رکھا گیا تو ملک کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے انٹرنل مسٹیریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن کے طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے، کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر کی حیثت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی فلاح و بہبود قومی بقا سے جڑی ہوئی ہے۔اگر قوم کو صحت مند نہ رکھا گیا تو ملک کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے صدی کے امتحان کے طور پر کووِڈ کی مثال ہمارے سامنے رکھی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ایک ہی بیماری نے عالمی طاقتوں کو بھی مفلوج کر دیا،آج تک دنیا اس تباہی کے اثرات سے مکمل طور پر نہیں نکل سکی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک کے بجائے کئی بیماریاں پھیل جاتیں تو بقا ممکن نہ رہتی ۔بیمار قوم پورے ملک کو زوال کی طرف لے جا سکتی ہے، اس ملک میں چوبیس کروڑ سے زائد آبادی رہتی ہے ،کسی بھی ملک خصوصا پاکستان میں صحت کا نظام عوام کو بیمار ہونے سے بچانے کے لیے ہوتا ہے،ہمیں لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں