سرگودھا (طاہر کمبوہ) ضلعی انتظامیہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا
اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے مصدقہ اطلاع پر لاہور روڈ پر سرگودہا فلور ملز کے گودام پر چھاپہ مار کر 2590 من گندم (ایک ہزار ) بوری برآمد کر لی
اسسٹنٹ کمشنر نے گودام سیل کرکے گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی جو سرکاری نرخ پر فروخت کی جائے گی