گڈو (خالد حسین) دریائے سندھ گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 46 ہزار 246 کیوسک تک پہنچ گئی
گڈو بیراج سے پانی اخراج 3 لاکھ 38 ہزار 550 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈوبیراج میں 40 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا
آئندہ مزید 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 50 ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے
ایریگیشن انتظامیہ کے مطابق گڈو بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے
گڈو بیراج کے کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے متاثرین کیلئے گڈو بیراج پر ریلیف کیمپ قائم کر دیا
انتظامیہ نے سیلابی صورتحال میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوک کرتے ہوئے حفاطتی بندوں کی نگرانی بھی سخت کر دی
گڈو بیراج کے قریب شاہوالی میں سینکڑوں ایکڑ چاول کی فصل زیرِ آب آ گئی جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے