ضلع مہمند (افضال صافی) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں
سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائ گئی کمیٹی کی سفارشات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا
سیاسی پارٹیوں کو قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے
مہمند پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ایف سی آر کا قانون ختم ہونے کے باوجود ترقی کا عمل نظر نہیں آتا جس کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں نے مل کر جدوجہد کی تھی
موجودہ حکومت نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا اور ان سفارشات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا
قبائلی اضلاع کیلئے سو ارب روپے سالانہ پیکج اور این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک قبائلی اضلاع کو نہیں دیا گیا جو کہ قبائلی عوام کے ساتھ زیادتی ہے
قبائلی اضلاع کو ملک کے دیگر ضلعوں کی طرح تمام بنیادی انسانی سہولیات دینا ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کالے قانون کے خاتمے کیلئے قومی وطن پارٹی اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے جدوجہد کی تھی لیکن قبائلی عوام انضمام کے باوجود آج بھی، صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی، سڑک اور دوسری بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں
موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی میں سنجیدہ نہیں ہے
حکومت کو قبائلی اضلاع میں تمام قومی اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے
اسکے ساتھ ساتھ تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی نے ایک تحریک کا اغاز کیا ہے پارٹی کے ذمہ دار تمام قبائلی اضلاع اور پریس کلبوں کا دورہ کریں گے اور ہر ضلع میں پریس کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہم خیال مشران اور ساتھیوں کے ساتھ ملاقات اور مشورے کریں گے تاکہ قبائلی اضلاع میں بھی قومی وطن پارٹی مضبوط قوت بن سکے
سکندر حیات خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ تمام قبائل محب وطن لوگ ہیں انہوں نے مشکل حالات میں اس ملک کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور سخت مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ہر مشکل وقت میں قبائلی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ موجود رہے پیگی