کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے ایک نامعلوم شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی، جبکہ گلستانِ جوہر کے پہلوان گوٹھ قبرستان سے ایک بیگ میں رکھا گیا انسانی سر ملا ہے۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے ملنے والی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینکا گیا تھا۔
دوسری جانب، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قبرستان سے ملنے والا انسانی سر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ تفتیش جاری ہے کہ آیا نالے سے ملی سر کٹی لاش اور قبرستان سے برآمد ہوا سر ایک ہی شخص کا ہے یا دونوں الگ الگ افراد کے ہیں۔اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
0