0

رحیم یار خان: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق

رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جوڑے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی اور لڑکا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق متاثرہ جوڑے نے تقریباً آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور متاثرہ خاندان کے درمیان تعلقات کی نوعیت جانچنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں