غزہ کے لیے روانہ امدادی کشتیوں کے قافلے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی بحریہ نے حملہ کر کے تمام کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات جام کر دیں، جبکہ تقریباً 70 ناٹیکل میل دوری پر فلوٹیلا کا گھیراؤ کیا گیا۔
عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ قافلے میں شامل ایک کشتی “مکینو” غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی ہے۔ فلوٹیلا میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 500 سے زائد افراد بھی سوار تھے۔
پاک فلسطین فورم کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد کو بھی اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
0