لاہور کے ایکسپو سینٹر میں فضائی آلودگی کے تدارک پر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ماہرین نے صاف ہوا کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
سری لنکن رکن پارلیمنٹ ہرشانا راجاکرونا نے کہا کہ آلودگی سرحدوں سے ماورا مسئلہ ہے جو انسانی صحت، معیشت اور سماجی انصاف کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے خطے کے لیے تین نکاتی منصوبہ پیش کیا: شفاف نگرانی، مشترکہ پالیسی عملدرآمد، اور عالمی تعاون۔
راجاکرونا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے علاقائی ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ آلودگی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
0