اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے یوتھ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز کا آغاز کیا ہے
یوتھ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز میں نوجوان انجینئروں کے لیے 2 ہزار انٹرن شپ ، 20 کم ترقی یافتہ ڈسٹرکٹ ٹرانسفارمیشن پروگرام ، 250 منی اسپورٹس کمپلیکس انیشیٹو ، پاکستان انوویشن فنڈ اور 75 نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپ پروگرام شامل ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں اور “ہمیں اپنے نوجوان ذہنوں کو جدید تعلیم اور مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کو مزید وسعت دینی ہوگی” ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بقا نوجوانوں کی ترقی میں مضمر ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کے لیے مزید اقدامات شروع کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
