ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے دوران روس اور چین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اجلاس 17 سے 18 نومبر تک روس کی صدارت میں جاری رہا- فترِ خارجہ کے مطابق، ڈار کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں علاقائی معاشی تعاون، استحکام اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ پیوٹن نے SCO کو ’’استحکام اور باہمی ترقی کا اہم پلیٹ فارم‘‘ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک–چین “ہم موسم دوست” اسٹریٹجک شراکت داری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے SCO سمیت دوطرفہ و کثیر الجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک کے ساتھ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، توانائی، زراعت، صنعتی شعبوں، تعلیم اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوورچک نے پاکستان کی ’’علاقائی ٹرانزٹ ہب‘‘ بننے کی صلاحیت کا اعتراف کیا۔سائیڈ لائنز پر وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گلے مل کر خیرمقدم کیا، جس کی تصاویر عالمی میڈیا میں زیرِ گردش رہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
0