0

مارکہ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے پاکستان کا عالمی وقار بلند کیا، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مارکہ حق کے دوران پاک افواج نے جس پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اس نے پاکستان کے عالمی وقار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
آرمی چیف نے یہ بات نیشنل سکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء سے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والی صورت حال کو پاک فوج نے “مارک
مارکہ حق” کا نام دیا گیا تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک باوقار اور اہم ملک ہے جو جلد دنیا کی صفِ اوّل کی قوموں میں اپنا جائز مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی اصل طاقت قومی یکجہتی میں ہے اور ہم متحد ہو کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
آرمی چیف نے خطے کی پیچیدہ صورتحال، جغرافیائی مقابلہ آرائی، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ وارفیئر کو پاکستان کے موجودہ سکیورٹی چیلنجز قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود پاک فوج، خفیہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرحدی سلامتی اور ہر شہری کا تحفظ پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو جاری قومی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی، جس میں اسمگلنگ، منشیات اور منظم جرائم کے خلاف کارروائیاں، سرحدی نگرانی میں اضافہ اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی شامل ہے۔
واضح رہے کہ مئی میں مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بغیر شواہد الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں بھارتی فضائی حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرانے اور متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ 10 مئی کو امریکی مداخلت کے بعد فریقین میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں