روس(19dec/2025)
روس کے ہائپر سونک ایٹمی میزائل بیلاروس میں تعینات کر دیے گئے
Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۰:۱۴ Asia/Tehran
روس کے ہائپر سونک ایٹمی میزائل بیلاروس میں تعینات کر دیے گئے
بیلاروس کے صدر نے بتایا ہے کہ ان کے ملک میں روس کے ہائپر سونک ایٹمی میزائل تعینات کردیئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جمعرات کو بتایا کہ روس کے ہائپرسونک ایٹمی میزائل “اوریشنک” ان کے ملک میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنی سالانہ تقریر میں کہا کہ اوریشنک میزائل کل (بدھ) بیلاروس میں تعینات کیے گئے اور اس وقت جنگی ذمہ داریوں سے مربوط معمول کا کام کر رہے ہیں۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اس سے پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ روسی بیلسٹک میزائل اوریشنک کی بیلاروس میں تعیناتی مغرب کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا جواب ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپ اور امریکہ واضح طور پر بیلاروس اور روس کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہیں تاہم اس جنگ کا اصل نقصان خود یورپ کو ہوگا۔
روس نے پہلی بار نومبر 2024 میں اوریشنک میزائل کو یوکرین کے شہر دنیپرو میں ایک فوجی کمپنی پر حملے میں استعمال کیا تھا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر برطانیہ اور امریکہ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی جانب سے برطانیہ اور امریکہ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے حملے جاری رہے تو اوریشنک میزائلوں کے مزید حملے کیے جائیں گے۔
ولادیمیر پوتین نے یہ بھی کہا کہ اوریشنک میزائلوں کو روکنا ناممکن ہے اور ان میں ایٹم بم کے تباہ کن اثرات کے برابر توانائی ہے۔
ٹیگس
مزید
ونزوئيلا : وائٹ ہاؤس کے بیانات مہذب اصولوں کی
ونزوئيلا : وائٹ ہاؤس کے بیانات مہذب اصولوں کی “کھلی توہین”
ہمارے ججوں پر امریکی پابندی ایک غیر جانبدار ادارے کی خود مختاری پر حملہ: عالمی فوجداری عدالت
ہمارے ججوں پر امریکی پابندی ایک غیر جانبدار ادارے کی خود مختاری پر حملہ: عالمی فوجداری عدالت
چوتھا بلیٹن، جمعہ 19 دسمبر
چوتھا بلیٹن، جمعہ 19 دسمبر
What’s your reaction?
0 Comments
Be the first to comment…
by Hyvor Talk
خاص خبریں
قرآن مجید کی امریکہ و صیہونی حکومت کی جانب سے توہین ، یمن میں مظاہرے
قرآن مجید کی امریکہ و صیہونی حکومت کی جانب سے توہین ، یمن میں مظاہرے
۲ hours ago
وزارت خارجہ: کینیڈا کا اقدام ، برتری طلبانہ ہے
مقبوضہ فلسطین: مشرقی بیت المقدس میں صیہونی کالونی کی تعمیر کو منظوری
ترجمان وزارت خارجہ : صیہونی جرائم کی حمایت واشنگٹن کے لئے اخلاقی زوال
نجف : صحن علوی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی تعمیر کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی
Radio
مذہبی
سماجی
سیاسی
آرکائیو
سافٹ ویئر
ہمارے بارے میں
آپ کے خطوط
TV
آرکائیو ڈرامہ سیریل
سحر اردو ٹی وی کے تمام پروگرامز
فریکوئنسیز
رابطہ
سحرعالمی نیٹ ورک کے بارے میں
پروگرام کا شیڈیول
خبریں
ایران اسرائیل جنگ
تازہ ترین
کلام رہبر
خبرنامہ
عالم اسلام
ایران
پاکستان
ہندوستان
دنیا
سائنس اورٹیکنالوجی