0

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کی اطلاع دی ہے

کوئٹہ (جنوری 2026,21)— پاکستان محکمۂ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 21 اور 22 جنوری کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے عوام اور سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں برفباری متوقع ہے، جبکہ بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، گوادر، جیوانی اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجگور، خضدار، کیچ، آواران، چاغی، لورالائی، تربت، قلات، واشک اور خاران میں بھی دو روز تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔

پی ایم ڈی نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور بالخصوص ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں