0

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے

اسلام آباد (جنوری 2026,30) — پی ایم ڈی کے مطابق شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ایک اور موسمی سلسلہ داخل ہونے والا ہے جس کے باعث بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 جنوری کو مغربی ہواؤں کا کمزور سسٹم ملک میں داخل ہوگا جو 3 فروری تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی تا درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

ادھر اسلام آباد، پوٹھوہار، سیالکوٹ اور نارووال میں ہلکی بارش جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری ہو سکتی ہے۔

اسی طرح شمالی بلوچستان میں بھی 31 جنوری اور یکم فروری کو بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں