کشمور (خالد حسین) گڈو تھرمل پاور ھاؤس کے 747 میگاواٹ کی نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر ٹول ڈاؤن ہڑتال کرکے گڈو تھرمل کے 600 میگاواٹ گیٹ کے سامنے یونین کے رہنما اے ڈی مستوئی، شمس الدین سولنگی، چوہدری زاہد و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہرنا دیا
اس موقع پر مظاہرین نے موجودہ حکومت کے نجکاری منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گڈو تھرمل کے منافع بخش 747 میگاواٹ یونٹس کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے
گڈو تھرمل پاور ہاؤس ایک منافع بخش ادارہ ہے جس کے یونٹس 1،2،3،4 یونٹس کے لائسنس کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کینسل کیا گیا ہے
ہم موجودہ حکومت کے ان مزدور دشمن منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
جامشورو، لاکھڑا، مظفر گڑھ سمیت بند پاور ہاؤس فوری طور پر چلائے جائیں
گڈو تھرمل کے ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور منظور کیا جائے بصورت دیگر اسلام آباد تک ملازم لانگ مارچ کریں گے