مہمند (افضال صافی) تحصیل پنڈیالئ غیر قانونی لیز اور معدنیات پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں
پولیس اور انتظامیہ ظالموں کی پشت پناہی سے باز آجائیں ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار حکومت ہوگی
تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالئ کے علاقے دویزئ اسو کور کے مشران موسی خان، افسر خان، سیٹھ حاجی اور سید رحیم نے درجنوں ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ھم نے سن 2003 میں جان شیر سکنہ پنڈیالئ کو اپنا ماربل پہاڑ واقع دویزئ میں 200 فٹ اور بعد میں قومی مشاورت سے مزید 400 فٹ جگہ پر کام کرنے کی اجازت دی تھی
جان شیر نامی یہ شخص جو کہ ایم این اے انور تاج کا چچا اور ایس ڈی پی او دلفراز کا والد ہے، پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے پورے پہاڑ پر قابض ہوگیا ہے
قومی مشاورت کی بجائے چند مفاد پرست افراد کی مدد سے اس پہاڑ کی لیز اپنے نام کرا لی ہے جو کہ ہمارے معدنیات پر دن دھاڑے قبضے کے مترادف ہے
ہم جملہ ملکان اور پوری قوم اس جعلی اور غاصبانہ لیز کو یکسر مسترد کرتے ہیں
اس معدنیات پر تمام قبیلے کے عوام کا یکساں حق اور مشترکہ ملکیت ہے اور ہم کسی کو بھی اپنے حق پر قابض نہیں ہونے دینگے
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہم اپنا پیغام حکام بالا تک پہنچا رہے ہیں تاکہ فوری طور پر اس مسئلے کی طرف توجہ دے کر ہمیں انصاف فراہم کریں
ہم وزیر اعلی، ڈی جی منرل اور ڈی سی مہمند سے درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ اس میں ملوث یا پشت پناہی کر رہے ہیں انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے
بصورت دیگر ہم پشاور اور اسلام آباد میں احتجاج شروع کرینگے