کشمور (خالد حسین) قومی عوامی تحریک کے کارکنوں نے کراچی کمیٹی کے خلاف ڈسٹرکٹ عوامی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا
اس موقع پر ساجد علی مزاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی کراچی کمیٹی سندھ کے خلاف سازش ہے
پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا یہ گٹھ جوڑ کسی بھی صورت قبول نہیں
اس کمیٹی کے خلاف قومی عوامی تحریک پورے سندھ میں آج سراپا احتجاج ہے
ہمارا تینوں پارٹیوں سے یہ مطالبہ ہے کہ اس سندھ دشمن کمیٹی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا