سرگودھا (طاہر کمبوہ) امام بارگاہ قصر حسین ساہیوال کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا
آپریشن ایس ایچ او تھانہ ساہیوال کی نگرانی میں کیا گیا
آپریشن میں سرگودھا پولیس کے علاوہ دیگر حساس اداروں نے بھی حصہ لیا
آپریشن کے دوران مکانات اور دکانوں کی تلاشی جبکہ مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی
ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد یوم عاشورہ کو پر امن بنانا ہے
ڈی پی او آفس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
سرگودھا پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے