0

سندھ کے نوجوانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کشمور (خالد حسین) کندھ کوٹ میں 30 سے زائد افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

سخی مٹھل خان جکرانی کی رہائش گاہ پر دودا خان نندوانی، محمد شعبان جکھرانی اور عبدالعزیز سومرو کی قیادت میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں کو پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم دیے گئے

اس موقع پر محمد شہبان جکھرانی نے کہا کہ عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے کندھ کوٹ کے نوجوان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے دو سال مشکلات سے گزرے لیکن آنے والے سال میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نوجوان کو نوکریاں دی جائیں گی

عبدالعزیز سومرو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور ملکی معیشت میں اضافہ ہو رہا ہے

جبکہ دودا خان نندوانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو لوٹ کر کھوکھلا بنا دیا تھا ان کی کرپشن کا ان سے حساب لیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں