کشمور (خالد حسین) کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی سیکورٹی پلان تفصیلات جاری کر دی گئیں
ضلع کشمور میں گڈو، کندھ کوٹ، بخشاپور 9 اور 10 محرم الحرام کو ضلع بھر کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے
ایس ایس پی سید اسد رضا نے بتایا کہ ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے 2000 ہزار پولیس کے افسران جبکہ 300 رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے
جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 250 پاک آرمی کے جوان اسٹیڈ بائے ہیں
پولیس نے ضلع بھر میں 6 ماتمی جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا ہے
ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ بلوچستان اور پنجاب بارڈر پر سیکورٹی فورسز تعینات کر کے سخت چینک کا فیصلہ کیا گیا ہے
سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی اور کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے پکٹ پر سخت چیکنگ ہوگی
ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں پولیس زیموای سے ڈیوٹی پلان ترتیب پر کام کررہے ہیں
سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی اور کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے دہشت گردی کو روکنے کے لیے رینجرز پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں