سرگودہا (طاہر کمبوہ) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نے 9 محرم الحرام اور عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختتام تک کا تفصیلی معائنہ کیا
ضلعی افسران ، ممبران امن کمیٹی اور تاجر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے
اس موقع پر ضلعی محکموں کی انتظامی و سیکورٹی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نے کہا کہ عزاداروں کو بہترین ماحول اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے میدانِ کربلا میں اپنی اور اپنے جانثار ساتھیوں کی قربانی دے کر صبر و استقامت کی لازوال تاریخ رقم کی
شہادت امام حسین کا فلسفہ دراصل ظلم کے مقابل ڈٹ جانا ہے
شہدائے کربلا نے ظالم و جابر اور فاسق و فاجر یزیدی ٹولے کا مقابلہ قوت ایمانی کیساتھ کیا اور پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ جب ایک سچا مومن حق کیلئے میدانِ عمل میں نکل پڑے تو کوئی شیطانی قوت اس کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی