0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ سے تعزیت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ اور پیر حسن احمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

صدر مملکت نے اعجاز احمد شاہ کے بھائیوں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ داخلہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا

صدر مملکت نے مرحومین کے درجات کی بلندی جبکہ غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں