0

تاجر برادری کے کرایہ داری کے مسائل حل کریں گے، رازق خان

اسلام آباد (وجاہت حسین) تاجر ویلفیئر گروپ جی نائن مرکز کے رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے کرایہ داری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مالکان اور کرایہ دار کے درمیان مصالحتی کردار ادا کریں گے

رازق خان نے یہ بیان جی نائن مرکز کے معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر ضیاء سے ملاقات کرتے ہوئے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

ہم اپنے کسی بھی تاجر بھائی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے

تمام تاجروں کو مساوی حقوق کی فراہمی ہمارا مشن ہے

ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا اور تاجروں کی نشاندہی پر ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کروائے

رازق خان نے مزید کہا کہ ہم منتخب ہونے کے بعد تاجر برادری کے کاروبار میں اضافے کیلئے مثبت اور تعمیری اقدامات کریں گے جن سے تاجر برادری کی آمدنی میں اضافہ اور کاروبار میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں