کشمور (خالد حسین) دریائے سندھ گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 8 ہزار 336 کیوسک ہے
گڈو بیراج سے پانی اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 665 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 50 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 50 ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے
ایریگیشن انتظامیہ نے گڈو بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا
گڈو بیراج کے کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں