اسلام آباد (وجاہت حسین) جی نائن مرکز کے معروف کاروباری مرکز ورکشاپ ایریا کے تاجروں نے تاجر ویلفیئر گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز جی نائن میں تاجروں کے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
مرکز کے دیگر تاجروں کی طرح ورکشاپ ایریا کے تاجروں نے بھی تاجر ویلفیئر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
تاجروں کا کہنا تھا کہ ”تاجر ویلفیئر گروپ“ہی وہ واحد گروپ ہے جس نے ہماری بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں
ہم اس گروپ کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ووٹ دے کر کامیاب بھی کروائیں گے
اس موقع پر تاجر ویلفیئر گروپ کے راہنما محمد رازق خان اخون خیل کا کہنا تھا کہ جی نائن مرکز کے غیور تاجر اب کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں
وہ اب صرف خالی نعروں کے پیچھے لگنے والے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں