0

سیل کی گئیں ملتان کی 8 فلور ملز ڈی سیل: چوہدری محمد جمیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کی آٹھ فلور ملز کو لوکل گورنمنٹ اور محکمہ فوڈ نے ریکارڈ چیکنگ کے بعد ڈی سیل کر دیا

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری محمد جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ملتان بھر کی آٹھ فلور ملز کو کچھ عرصہ پہلے ریکارڈ چیک کیے بغیر سیل کردیا گیا تھا

بعد ازاں گندم کا سٹاک لیگل ہونے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ فوڈ کو آن لائن جمع کروانے کے ریکارڈ کا معائنہ کرنے پر فلور ملز کو دو گھنٹے بعد ڈی سیل کر دیا گیا جو اب معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں

واضح رہے کہ یہ سب کچھ لوکل گورنمٹ کی غلط فہمی کی بنا پر ہوا تھا اس طرح کے اقدامات سے جہاں فلور ملز مالکان کی عزت مجروع کر رہے ہیں وہیں آٹے کی سپلائی میں کمی کا سبب بھی بن رہے ہیں

ایسے غیر قانونی اقدامات کو بند ہونا چاہئے تاکہ عوام کو سستے آٹے کی قلت سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں