ملتان( وسیم خان) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوشی ایشن کے زیر اہتمام پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف گورنمنٹ کالج سول لائن ملتان سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی میں ایجوکیٹر اساتذہ اور پروفیسرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی
مظاہرین نے مطالبے کے حق میں اور حکومتی بے حسی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری محمد صفدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے تمام وعدوں کے برعکس چل رہی ہے
اساتذہ نے طویل عدالتی جدوجہد کے بعد پے پروٹیکشن کا فیصلہ حاصل کیا ہے لیکن حکومت پنجاب عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے
چیف جسٹس کو اس مبینہ توہین عدالت کا نوٹس لینا چاہیے
مرکزی رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری غلام مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہے جبکہ تبدیلی سرکار اپنے نعروں کی خود ہی مخالفت کررہی ہے
مرکزی رہنما پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور ممبر جوائنٹ ایکشن کمیٹی چوہدری نثار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے
ہم اپنا عدالت سے تسلیم شدہ حق حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں یہ تحریک انصاف کے لیے ہم شرم کا مقام ہے
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رمضان گرو نے کہا کہ کالج اور سکول اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن عدالت کے فیصلہ اور حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق نہ دے کر ظلم کیا ہے جس کے لیے آج یہ اساتذہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں
مرکزی نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نصراللہ خان جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ تعلیم میں 80 فیصد سکول ایجوکیٹرز اساتذہ اپنے حق کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں
اس کے علاوہ احتجاجی ریلی سے ڈویژنل صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ملتان چوہدری قیصر ندیم عظمت، چیئرمین و ڈسٹرکٹ صدر اجمل، چیئرمین خانیوال اسرار گردیزی، رانا محمد اکرم، حافظ بنیامین، رانا عابد، محمد خالد، خلیل الرحمن اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب ملتان کے رہنماں جن میں پروفیسر حافظ ارشاد، ڈاکٹر طارق، پروفیسر ساجد علی، اور ملک ارشاد نے سے خطاب کیا جبکہ ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع سے کالج اور سکول اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی