0

ڈسٹرکٹ کورٹ اور پولیس فورس میں زنانہ اہلکار موجود نہیں: گل رحمان صدر مہمند وکلاء بار ایسوسی ایشن

مہمند (افضل صافی) غلنئی جرگہ ہال میں مہمند وکلاء بار ایسوسی ایشن کی نئی منتخب شدہ کابینہ ممبران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا

مہمان خصوصی محمد امین جان کنڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نئی کابینہ سے حلف لیا

نئے منتخب ہونے والے ممبران میں صدر گل رحمان، نائب صدر حبیب اللہ، جنرل سیکرٹری رضا خان، پریس سیکرٹری ولی خان مہمند، فنانس مصور شاہ، جائنٹ سیکرٹری گل بشر اور لائبریری سیکرٹری محسن خان مہمند جبکہ دیگر ممبران میں عمر فاروق، صالح خان، زاہد اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں

تقریب حلف برداری میں کے پی بار کونسل کے وائس چیئرمین ملک شاہد خان، یو این ڈی پی لیگل ایڈوائیزر بی بی خوشنود زاہد اللہ، اے سی بائیزئی عبدالوہاب خلیل، ڈسٹرکٹ جج صاحبان اور وکلاء با ر ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی

حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امین جان کنڈی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں عوام عدالتی نظام سے واقف نہیں اس لئے بار اور بنچ عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آئے

انہوں نے نئی منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی

اس موقع پر مہمند وکلاء بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر گل رحمان مہمند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مختلف مسائل کے شکار ہیں کیونکہ وکلاء بار کے لئے تاحال کوئی بار روم موجود نہیں یو این ڈی پی کے فراہم کردہ فرنیچر کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ موجود نہیں جسے ہم نے پرائیوٹ جگہ پر رکھا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ اور پولیس فورس میں زنانہ اہلکار موجود نہیں اور علاقے کی زمین کا لینڈ ریوینیو ریکارڈ موجود نہیں جس کی وجہ سے وکلاء گوں ناگوں مسائل کا شکار ہیں

غریب، بیوہ، یتیم، خواجہ سرا اور تنگدست لوگ جو وکیل کی فیس نہیں دے سکتے بار کو ایک درخواست فارم کے ذریعے یو این ڈی پی سے فیس لے سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں حالانکہ نئے ضم شدہ اضلاع کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہیں تاکہ عوام انضمام کے ثمرات سے مستفید ہوسکے

اس موقع پر جنرل سیکرٹری رضا خان نے کہا کہ وکلاء بار کا مقصد وکلاء کو درپیش مسائل کا حل کرنا ہیں

تقریب کے آخر میں یو این ڈی پی کی لیگل ایڈوائیزر بی بی خوشنود زاکراللہ نے اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی کا قبائلی کورٹس کے ساتھ تعاون جاری ہیں جن میں مہمند ڈسٹرکٹ کورٹ اور بار کو فرنیچر فراہم کیا اور خیبراور باجوڑ ضلع کو لائبریری فراہم کرنے کے بعد آئندہ ماہ مہمند ڈسٹرکٹ کورٹ کو بھی لائبریری دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں