کشمور (خالد حسین) کشمور مین روڈ پر حرا اسکول کے نزدیک گنجان آبادی میں رائس مل کا ہونا انتظامیہ کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے
رائس مل سے خارج ہونے والا دھواں علاقے میں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مکینوں کو سانس کی بیماریوں میں بھی مبتلا کر رہا ہے
علاقے کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کشمور کو بار ہا شکایات کیں لیکن رائس مل انتظامیہ اور مالکان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا