کندھ کوٹ (فرمان علی) دریائے سندھ پر بند کو پختہ کرنے والے مزدوروں اور محکمہ انہار کے عملے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی
فائرنگ سے عملے میں شامل ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا ڈرائیور کا نام نصیر احمد بروہی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے محکمہ انہار کے عملے سے بھتہ مانگا تھا
بھتہ نہ دینے پر ڈاکوں نے عملے پر فائرنگ کر دی
محکمہ انہار کی انتظامیہ کے مطابق پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی
فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹوڑی بند کا مرمتی کام فوری بند کر دیا گیا ہے