0

شاہین سکاؤٹ اوپن گروپ کے جوانوں کی شہید لانس نائیک کی قبر پر حاضری

سرگودھا (طاہر کمبوہ) سرگودھا شاہین سکاؤٹ اوپن گروپ کے دستہ نے گزشتہ ہفتے وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک مصور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا خیر کی

اس موقعہ پر سکاؤٹ لیڈر لیاقت علی اعوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جو قوم اپنے شہدا کو بھول جاتی ہے وہ صفہ ہستی سے مٹ جاتی ہے

شہید لانس نائیک مصور کے بھائی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بھائی پر فخر ہے جو رتبہ شہادت پر فائز ہوئے

مصور شہید ہمارے خاندان کا فخر اور خاندان کی شناخت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں