0

یوم دفاع عظمتوں کے اظہار کا دن ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے

حب الوطنی کا یہی جذبہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے

ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آج بھی اسی قومی جذبے اورولولے کی ضرورت ہے

امریکہ و اسرائیل کے سہولت کار ملک میں مذہبی تعصب اور نفرت پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

ملک دشمن قوتوں کو قومی اخوت وحدت کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں