0

وزیراعظم عمران خان کے شہر میں صحافی پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کی غنڈہ گردی

میانوالی (طاہر کمبوہ) دوران کوریج صحافی پر گارڈ اور بلاک آفیسر نے ڈنڈوں کی برسات کردی

تفصیلات کے مطابق جی این این کا رپورٹر جنگل کی کٹائی کی کوریج کر کے واپس جنگل سے نکل رہا تھا

رپورٹر کا نام منصور خان ہے جبکہ وہ سرگودھا سے میانوالی اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے گیا تھا

اپنے ویڈیو پیغام میں رپورٹر نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ڈی ایف او اور ایس ڈی او نے مجھ پر گارڈ کے ذریعے حملہ کرایا

15 پر کال کرنے پر پولیس پہنچنے سے قبل حملہ آور فرار ہوگئے

ڈی ایف او جنگل میں غیر قانونی کٹائی کروائی ہے

صحافی پر حملہ دہشت گردی کے مترادف ہے جبکہ صحافی نے حملہ آوروں پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کا مطالبہ کیا ہے

میانوالی کے دورے پر موجود سیکرٹری جنگلات پنجاب آصف ٹمن نے صحافی پر حملے کی مذمت کی

سیکرٹری جنگلات نے صحافی پر حملے کی محکمانہ انکوائری کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں