مہمند (افضل صافی) پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر رؤف شہزاد نے ریسکیو 1122 مہمند ضلعی آفس کا دورہ کیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ریسکیو 1122 مہمند کے چاک و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو گارڈ آف آنر پیش کیا
اس موقع پر مہمانان گرامی نے ریسکیو 1122 مہمند کی جانب سے لگائے جانے والے فائر، میڈیکل، ڈیزاسٹر وہیکلز اور آلات کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا
بریگیڈیئر رؤف شہزاد نے تمام ریسکیو 1122 اہلکاروں کی حالیہ سانحے کے دوران بروقت اور بہترین انداز میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کو سراہا
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 صحیح معنوں میں عوام الناس کو بلاتفریق خدمات فراہم کر رہا ہے اور اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جس کی مثال حالیہ سانحے کے دوران دیکھنے کو ملی
ریسکیو 1122 اور پاک آرمی مل کر عوام الناس کو مستقبل میں خدمات فراہم کریں گے
اس موقع پر حیات اللہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی جانب سے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز موجود ہے
کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں
ریسکیو 1122 تمام اداروں کے ساتھ مل کر خدمات فراہم کرتا ہے
آخر میں مہمان گرامی نے ریسکیو 1122 مہمند کو اعلیٰ خدمات فراہم کرنے پر توصیفی اسناد بھی پیش کی