0

اسلام آباد پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے

اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی

کارروائی میں ضلع بھر میں گن پوائنٹ پر گھروں میں وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 خطرناک ملزم گرفتار کر لیے گئے

ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی نقدی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کورال کے علاقے سمیت دیگر علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ ان کے نام اویس خورشید اور کامران ہیں

ملزمان رات کے وقت دیواریں پھلانگ کر گھروں میں داخل ہوتے اور گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے

کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں اے ایس آئی ذوالفقار اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں