0

پاکستان بھر میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی، شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد (فروری3, 2026) — محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد موسم برقرار رہا۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجۂ حرارت کی صورتحال کچھ یوں رہی:
لہہ میں منفی 9، گوپس منفی 7، استور اور کالام منفی 6، مالم جبہ اور اسکردو منفی 4، زیارت منفی 3 جبکہ پاراچنار، ہنزہ اور قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بڑے شہروں میں کم سے کم درجۂ حرارت:
اسلام آباد 5، کوئٹہ 2، قلات منفی 2، مری 0، لاہور 7، کراچی 12، پشاور 6 اور مظفرآباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں